لکھنؤ،30؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے کاس گنج میں فرقہ وارانہ تشدد پروزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ان کی حکومت ریاست کے ہر شہری کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے مصروف عمل ہے اور افراتفری پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔یوگی نے کہاکہ ہر شہری کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے حکومت پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی اور افراتفری کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔یوگی نے کہا کہ ان کی حکومت ترقی کا فائدہ سماج کے ہر فرد تک پہنچائے گی۔اس دوران کاس گنج میں حالات کشیدہ ہیں۔تشدد کے چھوٹی چھوٹی واردات کی خبر ہے۔شہر میں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کیا گیا ہے۔تشدد میں شامل سو سے زیادہ لوگوں کو جیل بھیجا جا چکا ہے۔